زکریا یونیورسٹی میں پرسنل سکیل دینے کا معاملہ الجھ گیا
ملتان ( نمائندہ نوائے وقت)زکریا یونیورسٹی میں پرسنل سکیل دینے کا معاملہ الجھ گیا بتایا گیا ہے کہ دو ہفتے قبل ہونے والے سلیکشن بورڈ میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ پلاننگ چودھری اسلم کو پرسنل سکیل پر ترقی دینے کی سفارش کی گئی جبکہ یونیورسٹی کی تاریخ میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری اسلم کوصرف ترقی کی نوید سنائی گئی، کیونکہ وہ جنوری 2018 میں ریٹائرڈ ہورہے ہیں ، اس سے قبل ڈائریکٹر کوالٹی انہاسمنٹ کوپرسنل سکیل پرترقی دینے کا کیس چانسلر کو بھجوایا گیا تھا جس پر 8ماہ بعد بھی کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی، جبکہ وزیر اعلیٰ نے بھی پرسنل سکیل پر ترقی دینے پر پابندی لگائی ہوئی ہے ، اس صورتحال میں چوہدری اسلم کی ترقی صرف سفارشات تک محدود رہنے کا امکان ہے ، یونیورسٹی حکام کا کہنا ہیکہ سینڈیکیٹ سے منظوری کے بعد کیس چانسلر کو بھجوایا جائے گا اور اس کی منظوری کیلئے کوشش کی جائے گی ۔