نامعلوم افراد کا ممتاز آباد میں فیڈر بس پر پتھراؤ‘ شیشے ٹوٹ گئے‘کمپنی منیجر کی درخواست پر کارروائی شروع
ملتان (کرائم رپورٹر) تھانہ ممتاز آباد کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے فیڈر بس کی توڑ پھوڑ کی پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے معلوم ہوا ہے کہ فیڈر بس ممتاز آباد سے گزر رہی تھی کہ نامعلوم افراد نے پتھراؤ شروع کر دیا جس سے بس کے شیشے ٹوٹ گئے پولیس بس کے کمپنی منیجر کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔