حکومت دھرنے والوں کیساتھ مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل نکالے: میاں سہیل
ملتان( نامہ نگار خصوصی )جماعۃ الدعوۃ ضلع ملتان کے مسئول میاں سہیل احمد نے کہا ہے کہ دھرنے والوں کے خلاف طاقت کا استعمال کسی نئے سانحے کو جنم دے سکتا ہے،حکومت مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل نکالے۔عقیدہ ختم نبو ت پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو رب نے رسوا کر دیا۔حکومتی عناصر ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی کر کے بیرونی آقائوں کو خوش کرنا چاہتے تھے لیکن عدالتوں نے ان کی تمام سازشیں ناکام بنا دی ہیں۔قادیانیوں کو اسمبلی میں متفقہ طور پر کافر قرار دیاگیا ہے۔ پاکستان نظریہ کی بنیاد پر بنا اسی نظریئے پر قائم رہے گا اور نظریئے کو چھیڑنے والے رسوا ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاداب کالونی میں کارکنان کی تربیتی نشست سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ ختم نبوت کے حوالہ سے آئین میں ترمیم کرنے والوں کو قوم کے سامنے پیش کیا جائے اور سخت سزا دی جائے۔حکمران بیرونی طاقتوں کو خوش کرنے کی بجائے قوم کے جذبا ت کی ترجمانی کریں۔