حکومت ملکی ترقی کیلئے کوشاں‘ جنوبی پنجاب میں کئی ترقیاتی منصوبے شروع کئے: گورنر رجوانہ
ملتان (سپیشل رپورٹر) گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ حکومت ملکی ترقی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے پنجاب کی طرح جنوبی پنجاب میں بھی کئی ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ہیں لیگی کارکنوں کو چاہئے کہ الیکشن 2018 کیلئے بھرپور تیاریاں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نائب صدر مسلم لیگ ن سٹی اعجاز لنگاہ سے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کرتے ہوئے کیا اس موقع پر لیگی رہنما اعجاز لنگاہ نے کہا کہ ملتان میں الیکشن کی بھرپور تیاریاں شروع ہو گئی ہیں آئندہ الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن بھرپور طریقے سے کامیابی حاصل کریگی۔