وزیراعظم اور وزیراعلیٰ ملتان کے عوام کیلئے کوئی کام نہیں کررہے: جاوید ہاشمی

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے ر ہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عوام کے گھروں میں بارشوں اور سیوریج کا پانی جمع ہوگیا اور بغیر بم گرے عوام کے گھر گر رہے ہیں۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب ملتان کے عوام کیلئے کوئی کام نہیں کررہے۔ محترمہ بے نظیر بھٹو انکم سکیم کے فارم جمع کرانے کے باوجود 6 ماہ سے اب تک ایک روپیہ غریب عوام کو نہیں ملا۔