امت مسلمہ کو اتحاد کی ضرورت ہے: ثروت اعجاز قادری
ملتان( نامہ نگار خصوصی) متحدہ میلاد کونسل کے وفد نے صدر زاہد بلال قریشی اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عمران مصطفی کی سربراہی میں پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری سے دورہ ملتان کے موقع پر ملاقات کی وفد میں نائب صدر حاجی محمد اقبال عادل، ممبران صاحبزادہ ملک محمد اشرف، عبدالقیوم حامدی، شیخ اظہر حسین بھی شامل تھے۔ وفد نے ثروت اعجاز قادری کو متحدہ میلاد کونسل کی ملتان میں میلاد کے جلوسوں ودیگر پروگراموں کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اپنی کوششوں سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے ان کے اتحاد کے مقصد، کاوشوں اور کارکردگی کی تعریف کی اور اتحاد کے مقاصد کے حصول کے لئے اپنی جماعت کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی انہوں نے کہاکہ امت مسلمہ کو اس وقت اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔