عمران فاروق کے قاتل انکی پارٹی بنانے سے خائف تھے: وسیم اختر

عمران فاروق کے قاتل انکی پارٹی بنانے سے خائف تھے: وسیم اختر

ملتان (نامہ نگار خصوصی) ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی لڈیر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ عمران فاروق کو قتل کرنے والے ان کی نئی پارٹی بنانے سے خائف تھے سکاٹ لینڈ یارڈ کی تحقیقات کا بنیادی نکتہ سیاسی جماعت بنانے تک محدود کرنا متحدہ کی صفوں میں کھلبلی مچانے کے مترادف ہے سکاٹ لینڈ یارڈ اب تک 4076 افراد سے تفتیش اور چھ ہزار سے زیادہ دستاویزات کا جائزہ لے چکی ہے عمران فاروق قتل کے دو ملزمان کراچی میں زیر حراست ہیں جن تک سکاٹ لینڈ یارڈ کو رسائی نہیں دی گئی کراچی شہر میں امن کے لئے حکومت پاکستان سکاٹ لینڈ یارڈ کو اس مقدمہ سے متعلق کراچی میں گرفتار کئے گئے ملزموں سے تفتیش کی اجازت دینے میں تاخیر نہ کرے۔