دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ن لیگ بھرپور اقدامات کر رہی ہے: رانا ارشد

دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ن لیگ بھرپور اقدامات کر رہی ہے: رانا ارشد

ملتان (سپیشل رپورٹر) لیگی رکن صوبائی اسمبلی رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ توانائی بحران اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے ن لیگ کی حکومت عملی طور پر اقدامات کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل نائب صدر حمزہ شاہد لودھی سے کی گئی ملاقات میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عوام کے لئے گوناگوں مسائل پیدا ہو گئے متوالے کارکن مسائل کی نشاندہی کریں تاکہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کئے جا سکیں۔