خواتین یونیورسٹی کی فیسوں میں اضافہ کیخلاف مظاہرہ

خواتین یونیورسٹی کی فیسوں میں اضافہ کیخلاف مظاہرہ

ملتان (لیڈی رپورٹر) جاگو پاکستانی تحریک کے زیراہتمام چوک کچہری میں طالبات والدین اور سماجی تنظیموں کے اراکین نے ڈگری کالج برائے خواتین ملتان و خواتین یونیورسٹی میں طالبات کے داخلے کے لئے بھاری فیسو ںکی وصولی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا س موقع پر خطاب کرتے ہوئے تنظیم کی چیئرپرسن رابعہ منال خان نے کہا کہ حکومت بھاری فیسوں کی آڑ میں بچیوں کے اعلیٰ تعلیم کے دروازے بند کر رہی ہے انہوں نے ڈگری کالج کے تشخص کو بحال کرنے کے مطالبے کے ساتھ حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا ڈگری کالج اور خواتین یونیورسٹی کے انتظامی امور کو بھی ایک کیا جائے شعور ترقیاتی تنظیم کے کوارڈی نیٹر شاہد محمود انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اس بات کا فوری نوٹس لیں ورنہ جنوبی پنجاب کی تمام سماجی تنظیمیں وزیراعلیٰ ہا¶س کے سامنے دھنا دیں گی اور مطالبات کے منظور ہونے تک احتجاج اور دھرنا جاری ہے۔