ختم نبوت پر ایمان ہی مسلمان کی نشاندہی ہے: سجاد سعید کاظمی

ختم نبوت پر ایمان ہی مسلمان کی نشاندہی ہے: سجاد سعید کاظمی

ملتان ( نامہ نگار خصوصی) جماعت اہلسنت کے رہنما سید سجاد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ ختم نبوت پر ایمان ہی مسلمان کی نشاندہی ہے۔ یہ بات انہوں نے بزم محبان اہلسنت و جماعت اہلسنت موسی پاک ٹا¶ن کے زیراہتمام مدرسہ غوثیہ بہاول پور روڈ میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دین کو نماز‘ روزہ‘ زکوٰة تک دین کو محدود کر رکھا ہے اسلام نماز روزگے کا نہیں عمل کا دین ہے۔ کانفرنس سے سید عطاءاﷲ بخاری‘ قاری فیض بخش رضوی‘ علامہ نیاز محمد بھٹہ‘ عبدالمجید قریشی‘ علامہ نذیر احمد مہروی‘ اقبال سعیدی‘ الطاف چشتی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔