اعلیٰ تعلیم یافتہ پولیس اہلکاروں کو سروس کمشن کے تحت ترقیاں دینے کا فیصلہ
ملتان (کرائم رپورٹر) محکمہ پولیس کے اعلیٰ تعلیم یافتہ اہلکاروں کو سروس کمشن کے امتحان کے ذریعے ترقی دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق بی اے اور ایم اے پاس پولیس اہلکاروں کے لئے سات سال کے دوران 2 سال فیلڈ کا تجربہ ضروری قرار دیا جائے گا اور سروس کمشن کے امتحان کے ذریعے پڑھے لکھے اہلکاروں کو ان پڑھ اہلکاروں سے جلد ترقی دی جائے گی۔ اس سلسلے میں سمری تیار کر لی گئی ہے جو جلد حکومت کو بھجوا دی جائے گی۔