ملتان،نشتر میں زیر علاج ایڈز اور چکن پاکس کے 2 مریض دم توڑ گئے
ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال میں زیر علاج ایڈز اور چکن پاکس میں مبتلا 2 مریض جاں بحق ہو گئے ہیں اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ نشتر کے آئسولیشن وارڈ میں داخل ڈیرہغازیخان کے رہائشی خیر محمد ایڈز میں مبتلا تھے ان کا علاج جاری تھا تاہم وہ گزشتہ روز جان کی بازی ہار گئے مزید براں کبیروالا کے 30 سالہ محمد عمران چکن پاکس کی شکایت تھی وہ بھی نشتر ہسپتال ملتان کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج تھے کہ گزشتہ روز دم توڑ گئے علاوہ ازیں چکن پاکس کے چار مریض گزشتہ روز شہباز شریف ہسپتال جبکہ ایک سول ہسپتال میں لایا گیا ہے ان میں چوک شہیداں ملتان کی چار سالہ نور چوک فوارہ ملتان کے 14 سالہ ابوبکر‘ عزیز ہوٹل ملتان کی 21 فضہ اور سولہ سالہ بابر جو کہ کمہارانوالہ کا رہائشی تھا کو شہباز شریف ہسپتال میں لایا گیا جبکہ 8 سالہ محسن کو سول ہسپتال میں چکن پاکس کے علاج کیلئے لایا گیا ہے۔