ملکی مسائل کا حل صرف نظام مصطفی کے نفاذ میں مضمر ہے : سید مظہر سعید کاظمی
ملتان (نامہ نگار خصوصی) امیر جماعت اہلسنت پاکستان علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے کہا ہے کہ ملکی مسائل کا حل صرف اور صرف نظام مصطفی کے نفاذ میں مضمر ہے سانحہ قصور میں جس بربریت کا مظاہرہ کیا گیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد مزمل نیو ملتان میں سالانہ محفل میلاد میں صدارتی خطاب میں کیا جس میں پیر طریقت صاحبزادہ قاری احمد میاں خان نقشبندی سابق ٹا¶ن ناظم میاں جمیل احمد میاں آصف نقشبندی ایم پی اے حاجی جاوید اختر انصاری مہمانان خصوصی تھے محفل میلاد سے علامہ مفتی محمد اقبال چشتی لاہور علامہ محمد فاروق خان سعیدی علامہ محمد رمضان شاہ فیضی علامہ ڈاکٹرمحمد افضل نوشاہی لاہور صاحبزادہ حامد علی سعیدی قاری محمد سعید نقشبندی منیر حسین ہاشمی سعیدی حمید نواز عاصم احمد نوازعصمی غلام شبیر قادری صاحبزادہ محمد زین العابدین نے ہدیہ نعت پیش کی محفل میلاد میں ایم سلیم درباری میاںآفتاب جیلانی مظہر ارائیں شیخ سلطان حاجی منصور سمیت جامع مسجد مزمل کی کمیٹی کے عہدیداروں اور مقررین نے خصوصی شرکت کی علامہ مظہر سعید کاظمی نے کہا کہ موجودہ حالات پرکنٹرول کرنے کے لئے نظام مصطفی کا نفاذ ضروری ہے۔
مظہر سعید کاظمی