اپوزیشن کے دھرنے کیخلاف اور نواز شریف کے حق میں مسلم لیگیوں کی ریلیاں
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے زیراہتمام سٹی کوارڈینیٹر عبدالرحمن فری کی قیادت میں لاہور میں منعقدہ اپوزیشن جماعتوں کے دھرنے کے خلاف خانیوال روڈ ملتان پر احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں ساجد گجررانا اشتیاق رفیق کریمی وقاص بلوچ عارف بدر قریشی سمیت لیگی کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پرریلی کے شرکاءنے عران خان اور آصف علی زرداری کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور تصاویر بھی نذرآتش کیں مظاہرین کا کہنا تھا کہ دھرنے اور انتشار کی سیاست سے دہشت گردوں کو فائدہ ہو گا یہ وقت ٹانگیں کھینچنے کا نہیں ہے بلکہ سیاسی جماعتوں کے متحد ہونے کا ہے دھرنے سے ملک میں عدم استحکام کا فائدہ دشمنوں کو ہو گا علاوہ ازیں مسلم لیگ ن سوشل میڈیا ٹیم کے زیراہتمام بھی نواز شریف زندہ باد ریلی نکالی گئی جس کی قیادت شیخ آصف قریشی نے کی ریلی شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی چوک ڈبل پھاٹک پر ختم ہوئی اس موقع پر ملک نیاز سنڈھل چوہدری احمد علی احسن احمد جوہری‘ کامران شاہد‘ نواز انجم‘ کاوش قریشی ‘ ملک بلاول ‘ شیخ ندیم و دیگر نے شرکت کی۔
لیگی ریلیاں