کلر والی و نواح میں نجی تعلیمی ادارے سکیورٹی رسک بن گئے
کلروالی(نامہ نگار) کلروالی ،جھنڈیوالی ،فیض پور، بنڈہ اسحاق اور خان بیلہ میں موجود نجی تعلیمی ادارے سیکورٹی رسک بنے ہوئے ہیں تعلیمی ادارے دور دراز ہونے کی وجہ سے حکومتی پابندیوں نا آشنا ہیں ان مذکورہ سکولوں میں چاردیواری ہوتی ہے اور نہ ہی سکول کا مین گیٹ سیکورٹی گارڈ نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی مذکورہ سکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے نونہال وطن میلوں پیدل سفر کر کے آتے جاتے ہیں جو صرف اللہ کے رحم و کرم پر ہوتے ہیں اداروں کے مالکان بھاری بھرکم فیسوں کی وصولی کے باوجود کسی قسم کی سیکورٹی بچوں کو فراہم نہیں کرتے دوسری طرف تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کے والدین بچوں کی سیکورٹی کے حوالے سے شدید اضطراب کا شکار نظر آتے ہیں مذکورہ تعلیمی ادارے دور دراز ہونے کی وجہ سے حکام کی نظروں سے اوجھل ہیں عوامی حلقوں اور والدین نے اعلیٰ حکام سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
سکیورٹی رسک