بم دھماکے اسلام اور پاکستان دشمنوں کی کارروائی ہے: حنیف جالندھری
ملتان (نامہ نگار خصوصی) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ہونے والے دھماکے انسانیت پر حملے اور اسلام و پاکستان دشمنوں کی کارروائی ہے پاکستان میں امن و سلامتی اور پاکستان کی تعمیر و ترقی کے دشمن پڑوسی ممالک مختلف عنوانات کے تحت کارروائیاں کروا رہے ہیں انہیں منہ توڑ جواب دینے کی ضرورت ہے دہشت گردی کی روک تھام کے لئے صرف بیانات کافی نہیں عملی اقدامات کی ضرورت ہے ملک بھر کے علماءکرام اور دینی مدارس کے طلبہ سانحات کے شہداءکے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے خصوصی دعائیں کریں اور متاثرین کے ساتھ ہر ممکن تعاون اور تعزیت کا اہتمام کریں مولانا محمد حنیف جالندھری نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انسانی جان کی حرمت اور بے گناہوں کے قتل کے بارے میں قرآن و حدیث میں احکامات پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آج ملک بھر میں خون بہہ رہا ہے اور دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ مولانا جالندھری نے حالیہ دھماکوں کی لہر کو انسانیت پر حملہ آور اسلام و پاکستان دشمنوں کی کارروائی قراردیا۔ مولانا محمد حنیف جالندھری نے کہا کہ کسی مخصوص علاقے یا مذہب و مسلک کے سرتمام الزام تھوپ دینا دشمن کے مقاصد کی تکمیل کا باعث ہو گا۔
حنیف جالندھری