خواجہ سلیمان صدیقی کی زیر قیادت تاجروں کا 25رکنی وفد آج چوک کچہری میں وکلاء سے اظہار یکجہتی کریگا
ملتان( نمائندہ خصوصی) آل پاکستان انجمن تاجران کے چیئر میں خواجہ سلمان صدیقی کی زیر قیادت ملتان وکلاء کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے 25رکنی وفد آج( پیر) دن 12بجے چوک کچہری پہنچے گا۔ وفد میں جنوبی پنجاب کے چیئرمین جاوید خان، سینئر وائس چیئرمین خواجہ مجیب الرحمان، شیخ جاوید اختر، ندیم قریشی، زین العابدین موتی والے، ملک عامر اعوان، جعفر علی شاہ، ریاض شاہین، اشفاق انصاری، عارف فصیح اللہ، شیخ الطاف، مرزا نعیم، خالد محمود قریشی، حاجی ریاض بھٹی، بابر قریشی، مظہر نواز صدیقی، زاہد صدیقی، بلال احمد، طارق عمر، ممتاز قریشی، اعجاز قریشی دیگر شامل ہوں گے۔