ملتان میں اناڑی چور چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا
چور چور کالے چور چوک ڈبل پھا ٹک کے قریب باسط نامی چور ایک دکان میں چوری کے لیے گھسا لیکن دکان مالک نے دبوچ لیا،پھر کیا تھا دکاندار نے خوب دل کی بھڑاس نکالی۔ بعد ازاں اہل علاقہ بھی اکٹھے ہوگئے اور سب نے مل کر ہاتھ صاف کیے اور تھانہ صدر پولیس کے حوالے کر دیاٹھکائی ہونے پر زخمی چور لوگوں سے معافی مانگتا رہااس کا کہنا تھا کہ میں عادی چور نہیں ہوں مجبوری کے تحت یہ اقدام اٹھا یا اسے میری پہلی اور آخری غلطی سمجھ کر معاف کر دیا جائےپولیس کے تاخیر سے آنے پراہل علاقہ سخت برہم تھے ،، ان کا کہنا تھا کہ پولیس انہیں تحفظ دینے کی بجائے جرائم پیشہ عناصر کی پشت پنا ہی کر رہی ہے اور پولیس کے سستی کے باعث ہی جرائم بے قابو ہو رہے ہیں