پولیس پارٹی پر حملے کے 11 ملزمان کو قید و جرمانے کی سزا
ملتان (سپیشل رپورٹر) جج انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک ملتان نے پولیس ٹیم پر حملہ کرنے کے مقدمہ میں ملوث 11 ملزموں کو فی کس 20 سال ایک ماہ قید اورایک لاکھ 31 ہزارروپے جرمانے کی سزاکا حکم دیاہے۔فاضل عدالت میں پولیس تھانہ صدرکے مطابق 12 اگست 2016 ئ کوپولیس تھانہ قطب پورنے ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث ملزم لیاقت حسین کی گرفتاری کیلئے چونگی نمبرایک پر چھاپہ ماراتوملزموں نے پولیس ٹیم پر حملہ کردیااوراہلکاروں کو محبوس کرنے کے ساتھ ان سے نقدی اورکاغذات بھی چھین لئے جبکہ کئی اہلکاروں کی وردی پھاڑنے کے ساتھ گاڑی کو بھی تباہ کردیااورملزم کو بھی چھڑاکرلے گئے ہیں۔فاضل عدالت میں ملزموںعاصم الرحمن، محمدوقاص، محمدعامر ، غلام نبی،محمداقبال، مجید ، ارباز ، محمدجاوید ، حسن ، راشد اور ابو تراب کیمطابق وہ بالکل بے گناہ ہیں اورانھیں بدنیتی کے تحت مقدمہ میں ملو ث کیاگیاہے۔فاضل عدالت میںڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر محمد ارشد لغاری نے دلائل دئیے کہ گواہان اورثبوتوں کی روشنی میں ملزموں کے خلاف جرم ثابت ہوچکاہیاس لئے ملزموں کو سزاکاحکم دیاجائے۔فاضل عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 9 مختلف دفعات میں ملزموں کو سزاکاحکم دیاہے۔