بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں ملازمتوں کی فراہمی پر پابندی عائد
ملتان (نامہ نگار خصوصی) وزارت توانائی نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں ملازمتوں کی فراہمی پر پابندی عائد کر دی ہے یہ پابندی آئندہ احکامات تک رہے گی اس سلسلے میں بجلی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو تمام کیٹگریز کی ملازمتوں پر تعیناتی کی پابندی کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔