زکوٰۃ فنڈز کی تقسیم کیلئے سہل طریقہ کار اپنایا جا رہا ہے: نغمہ مشتاق لانگ
ملتان (لیڈی رپورٹر )صو با ئی وز یر زکوٰۃ و عشر پنجا ب نغمہ مشتا ق لا نگ نے کہا ہے کہ زکوٰۃ فنڈز کی تقسیم کیلئے سہل طر یقہ کا ر اپنا یا جا رہا ہے تا کہ مستحقین کو ان کا حق بر وقت مل سکے ۔نیت صا ف ہو تو معاملا ت حل ہو ہی جا تے ہیں،زکواۃ فنڈز بڑ ھا نے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجا ب محمد شہبا زشریف سے را بطو ں میں ہو ں ۔ہما ر ی کوشش ہے کہ مستحقین کو فو ری امداد مہیاکی جا سکے ،فنڈز ملتے ہی ا ن کی تقسیم شروع کر دی جا ئے گی ۔چولستا ن کے با سیو ں کو امدا د کی تقسیم کیلئے مقا می لوکل زکوٰ ۃ کمیٹیا ں بحا ل کرائوں گی ۔انہو ں نے ان خیالا ت کا اظہا ر سر کٹ ہا ئوس ملتا ن میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سیکر ٹر ی زکوٰ ۃ و عشر پنجا ب حسن اقبال ،ڈ پٹی ایڈ منسٹر یٹرز زکوٰۃ و عشر محمد اسلم ر امے ،محمد طا ہر ند یم ، محمد مشتا ق احمد ،چیئر مین زکوٰ ۃ و عشر کمیٹیاں بر ائے جنو بی پنجا ب را ئو سعا د ت علی خا ن ،محمد شفیع خا ن ،محمد اقبا ل دستی ، ثنا ء الر حمن ، عبدالمجید چوہدری ، را ئے غلا م حسن ڈا ہا ودیگر افسرا ن موجود تھے ۔صو با ئی وز یر نغمہ مشتاق لا نگ نے کہا کہ زکوٰۃ فنڈز کی تقسیم کے دور ان حائل مسا ئل کے حل کیلئے را بطے منظم بنا ئے جا رہے ہیں ۔آ با دی اور مستحقین کے بڑ ھنے کی وجہ سے زکوا ۃ فنڈز کم ہیں جن کو بڑ ھا نے کیلئے وہ وزیر اعلیٰ پنجا ب سے مسلسل رابطے میں ہیں ۔سرکا ری محکمے کے مسائل حل کیلئے تما م وسا ئل بر وے کا ر لا رہے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ ہم نے محکمہ زکواۃ کے فیلڈ و کلر یکل اور آ ڈٹ آفیسرز اور آ ڈ یٹر زکی تنخوا ہیں بڑ ھا ئی ہیں جبکہ دیگرا فسران و سٹاف کو بھی مر اعا ت دلا نے کیلئے وہ سر گر م عمل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ رکشے شفاف قر عہ اندا ز ی پر دئیے جا رہے ہیں ،ہما ری کو شش ہے کہ رکشوں کی تقسیم کے بجائے زکوٰۃ الا ئو نس بحال کیا جائے تا کہ مستحقین اپنی مر ضی سے رقم کا م میں لگا سکیں ۔ سیکر ٹر ی زکوٰ ۃ و عشر پنجا ب حسن اقبال نے کہا کہ فنڈز کے حساب سے گذار ہ الا ئو نس کے مستحقین کی تعد اد بڑ ھا ئی جا رہی ہے ۔زکوٰۃ فنڈز کی تقسیم کی مانیٹر نگ 99 فیصد کامیا ب رہی ہے ۔ملا زمین کی کمی کو دور کر نے کیلئے سمر ی تیا ر ہے ۔سیکر ٹر ی زکوا ۃ نے مزید کہاکہ آ ئند ہ محکمہ میں کلاس فو ر کی بھرتی لوکل بنیاد پر کی جا ئے گی جبکہ ڈسٹرکٹ کمیٹیوں کو بھی معاملات میں زیا دہ سے زیادہ نمائند گی دی جا ئے گی ۔اجلاس میں ضلعی زکوٰ ۃ کمیٹیو ں کے چیئر مینو ں نے مسا ئل حل کیلئے تجاویز بھی پیش کیں۔
نغمہ مشتاق لانگ