شہید ملت لیاقت علی خان قائداعظم کے دست راست تھے‘ حمید رضا صدیقی
ملتان (لیڈی رپورٹر) پاکستان کے پہلے وزیراعظم شہید ملت خان لیاقت علی خان کی 66 ویں برسی کے حوالے سے نظریہ پاکستان فورم ضلع ملتان کے زیر اہتمام نیو اقراء پبلک سکول چونگی نمبر 1 ملتان کے ہال میں خصوصی تقریب زیر صدارت پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی منعقد وئی تلاوت قرآن پاک حذیفہ ہارون نے کی نعت کی سعادت محمد آفتاب نے حاصل کی تقریب سے ڈاکٹر محمد اکمل مدنی‘ حافظ محمد ظفر قریشی‘ ملک منظور احمد اعوان‘ آغا سید محمد علی رضوی سیکرٹری نشرواشاعت نظریہ پاکستان فورم ملتان حافظ صابر علی اور ڈاکٹر ناصر علی شجاع نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواب لیاقت علی خان قائداعظم ؒ کی مخلص ساتھی تھے۔ لیاقت علی خان نے اپنی تمام جائیداد اور زندگی کو پاکستان پر قربان کر دیا مقررین نے کہا کہ نواب لیاقت علی خان کی شہادت کے بعد پاکستان ایک مخلص محب وطن رہنما سے محروم ہو گیا انہوں نے اپنا جان و مال ملک پر قربان سیکرٹری جنرل نظریہ پاکستان فورم رانا اسلم ساغر‘ حافظ معین خالد‘ سید محمد علی رضوی نے کہا کہ چند امریکی و بھارتی گماشتوں نے ہمارے عظیم رہنما کو شہید کراکر اسلامی و پاکستانی روح کو کچل کر رکھ دیا تھا شہید ملت لیاقت علی خان کچھ دن اور زندہ رہتے تو آج پاکستان کا نقشہ اور استحکام مثالی ہوتا ان ضمیر فروشوں نے پاکستان کو امریکہ جیسے دوست نما دشمن کی جھولی میں ڈال دیا صدارتی خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی نے کہا کہ قائداعظم ؒ نے لیاقت علی خان کو اپنا دست راست کہا تھا لیاقت علی خان کے کردار و سیرت کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے اپنی بڑی جائیداد ملک و قوم کیلئے قربان کرکے آج کے سیاستدانوں کیلئے درس چھوڑا ہے لیاقت علی خان کے بچوں نے عام سکول میں تعلیم پائی شہادت کے وقت بینک بیلنس 1250 روپے تھا پھٹے ہوئے بنیان اور جرابیں پہننے والے وزیراعظم کے کپڑوں میں پیوند لگے تھے آپ لیاقت علی خان نے بدحال اور نوزائیدہ ملک و قوم کو ایک بہترین مستحکم نظام و ملک دیا ۔ تقریب میں شہید لیاقت علی خاں کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
لیاقت علی خان