ریلوے انتظامیہ نے چیچہ وطنی کسووال سے چوری ہونیوالے ٹریک سرکٹ باکس دوبارہ لگا دئیے
ملتان (نمائندہ خصوصی) ریلوے سگنل پراجیکٹ انتظامیہ نے چیچہ وطنی اور کسووال سے چوری ہونے والے ٹریک سرکٹ باکس دوبارہ لگا کر دونوں سٹیشنوں کو دوبارہ سے سی بی آئی سسٹم کے تحت چلانا شروع کر دیا ہے بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ ماہ راجپوت نگر سے 24 جبکہ چیچہ وطنی سے ایک ٹریک سرکٹ باکس چوری ہوا تھا جبکہ کسووال سے چوروں نے دو ٹریک سرکٹ باکس کو کھولا تھا تاہم ٹریفک سٹاف کے پہنچ جانے کی وجہ سے موقع پر پھینک کر فرار ہو گئے تھے گزشتہ روز ریلوے سگنل پراجیکٹ انتظامیہ نے چیچہ وطنی اور کسووال سٹیشن پر دوبارہ سے ٹریک سرکٹ باکس لگا دئیے ہیں۔