عمران خان صرف خواب اور فیس بک پر وزیراعظم بن سکتے ہیں: عبدالرحمن فری
ملتان (سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے کوآرڈینیٹر عبدالرحمن فری نے کہا ہے کہ عمران خان صرف خواب اور فیس بک پر وزیراعظم بن سکتے ہیں نوازشریف آئندہ بھی وزیراعظم ہوں گے کوئی بھی سازش یا مینڈیٹ کیخلاف ناجائز فیصلہ عوام قبول نہیں کریں گے۔ عوام نوازشریف کے شانہ بشانہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوتھ ونگ کے رہنمائوں غلام مرتضیٰ‘ رانا جاوید‘ عامر سمرا‘ اصغر گڈو‘ خلیل احمد‘ عمران احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سیاستدان نہیں بلکہ شعبدہ باز ہیں۔ عمران خان کو 2018 میں ہر محاذ پر عبرتناک شکست ہو گی۔ شریف خاندان کے خلاف احتساب کے نام پر رچائے جانے والے ڈرامے کا دی اینڈ ہو چکا ہے مگر ہم ملکی ترقی کا سفر جاری رکھیں گے مخالفین منہ کی کھائیں گے۔