گریڈ18 تک کے اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی میں نرمی
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) حکومت پنجاب نے محکمہ تعلیم سکولز کے گریڈ 18 تک کے اساتذہ کے تبادلوں پر عائد پابندی میں نرمی کرتے ہوئے وزیر تعلیم پنجاب کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو ہر دو ہفتے بعد منعقدہ اجلاس میں اساتذہ کے تبادلوں کی درخواستوں کا جائزہ لیکر تبادلوں کی منظوری دے گی۔ اس کمیٹی کے کنوینر صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود ہونگے جبکہ ممبران ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری سکولز پنجاب ہونگے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن 2018ء سے قبل ممبران صوبائی اسمبلی کے شدید دباؤ پر تبادلہ پر عائد پابندی میں نرمی کی گئی ہے۔