چولستان جیپ ریلی: نادر مگسی کی کوالیفائنگ راونڈ میں پہلی پوزیشن

چولستان جیپ ریلی: نادر مگسی کی کوالیفائنگ راونڈ میں پہلی پوزیشن

ملتان (سپورٹس رپورٹر) آٹھویں چولستان جیب ریلی 2013ءکے کوالیفائنگ را¶نڈ میں اب تک کے ناقابل شکست نادر مگسی نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ انہوں نے 2.6 کلومیٹر کا ٹریک ایک منٹ 30 سیکنڈز اور سرفراز حسین نے ایک منٹ 37.11 سیکنڈز میں طے کر کے دوسری‘ ارشد کموڑو نے مطلوبہ ہدف ایک منٹ 37.83 سیکنڈز میں طے کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ قاسم سندھی نے چوتھی اور عامر نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ کوالیفائنگ را¶نڈ میں 55 ڈرائیورز نے حصہ لیا۔ اس کے علاوہ اونٹ دوڑ‘ کلچرل نائٹ ہوئی جس میں روہی کے مقامی فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ آج فائنل ریس ہو گی۔
نادر مگسی