شریف خاندان کے ہاتھ صاف، جے آئی ٹی رپورٹ مفروضوں کا مجموعہ ہے: فرح منظور
وہاڑی(نامہ نگار )مسلم لیگی ایم پی اے فرح منظور رند نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ مفروضوں کا مجموعہ ہے وزیر اعظم میاں نوا زشریف اور انکے خاندان کے ہا تھ صاف ہیں وزیر اعظم کبھی بھی استعفیٰ نہیں دےںگے ، عمران خان کی بہن کی تین آف شور کمپنیاں ہیں جے آئی ٹی ان سے بھی تفتیش کرے ، اس ملک کی آدھی آبادی خواتین کی ہے اور وہ (ن) لیگ کے شا نہ بشانہ کھڑی ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین حلقہ این اے 168لڈن کے صدر خالدہ سلدیرا کے زیر اہتمام خواتین ورکر کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقعہ پر خالد ہ سلدیرا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ جھو ٹ کا پلندہ ہے میاں نوا ز شریف واحد لیڈر ہے جو ملک کو بچا سکتے ہیں میاں برادران نے ملک کو ترقی کی شا ہراہ پر گا مز ن کردیا ہے ۔ دھرنا پرگروام کو دوبارہ کبھی بھی کا میا ب نہیں ہونے دیں گے اس موقعہ پر کونسلر حاجی رفیق رانا ، محمد عمران ، عمر شہزاد اور عمر فاروق نے بھی خطاب کیا۔
فرح منظور