مون سون سیزن میں واسا ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے : ایم ڈی
ملتان (نامہ نگار خصوصی) منیجنگ ڈائریکٹر واسا راﺅ محمد قاسم نے کہا ہے کہ مون سون سیزن کے دوران واسا کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے اور اس سال بارش کے پانی کی فوری نکاسی کے لیے جامع حکمت عملی تیار کی گئی ہے جس کا عملی مظاہرہ حالیہ سیزن کے دوران ہونے والی بارشوں کے دوران کیا جا چکا ہے اور بارش شروع ہوتے ہی واسا فیلڈ سٹاف اورمشینری سڑکوں پر ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ واسا کے تمام آفیسران و سٹاف پر واضح کر دیا گیا ہے کہ باران رحمت کو زحمت بنائے جانے کی شکایت کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا بارش کے پانی کی بروقت نکاسی کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار واسا سیوریج ڈویژنوں کی طرف سے مون سون کے حوالے سے قائم کئے گئے ایمرجنسی کیمپوں کے انتظامات کا معائنہ کر تے ہوئے کیا۔ ڈائریکٹر ورکس نسیم خالد چانڈیو بھی ان کے ہمراہ تھے۔ منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے سیوریج سنٹرل ڈویژن کے زیر اہتمام ممتاز آباد سیوریج نارتھ ڈویژن کی طرف سے گلگشت جبکہ سیوریج ساﺅتھ ڈویژن کی طرف سے قائم کیے گئے حسن پروانہ روڈ بالمقابل جی پی او واسا ایمرجنسی کیمپوں کا دورہ کر کے انتظامات چیک کیے۔
ایم ڈی واسا