آم ملتان کی شناخت بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی پہچان ہے : ڈاکٹر طاہر امین
ملتان (سٹاف رپورٹر) بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے کہاہے کہ زراعت پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ زراعت میں جدت لانے کے لیے زرعی تحقیق پر خصوصی توجہ دینی ہوگی تاکہ فصلوں ، پھلوں اور سبزیوں کی نئی نئی اقسام ایجاد کرکے پیداوار اور کوالٹی کو بڑھایا جاسکے۔ پاکستانی پھلوں کی بین الاقوامی سطح پر بہت مانگ ہے آم ہمارے ملتان کی شناخت اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی پہچان ہے پوری دنیا میں پاکستانی آم کی بہت ڈیمانڈ ہے ہمیں آم کے کاشت کاروں کو سہولیات فراہم کرکے اپنی پیداوار بین الاقوامی سطح تک پہنچانا ہوگا انہوں نے ان خیالات کا اظہار بہاو الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے شعبہ ہارٹیکلچر کے زیراہتمام دو روزہ مینگو نمائش اور ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاوائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے مزید کہاکہ تحقیقی ورکشاپوں سے کسانوں اور سائنسدانوں کے درمیان مسلسل رابطہ رہتا ہے جس سے کاشت کاروں کو جدید تحقیق اور ورائٹی کے متعلق آگاہی ہوتی ہے جس سے وہ عملی طور پر اختیار کرکے اپنی پیداوار میں اضافہ کرتے ہیںانہوںنے مزید کہاکہ جدید ریسرچ ماڈرن طریقوں کو اپنا کر عملی تحقیق سے فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے تقریب کے آخر میںچیئرمین شعبہ ہارٹیکلچر و فوکل پرسن ڈاکٹر عامر نواز خان تمام آرگنائزر اور تمام سپیکرز میں شیلڈز اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کیےاس موقعہ پر ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر ، مختلف شعبہ جات کے چیئرمین ، ڈینز طلباءطالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔
ڈاکٹر طاہر امین