مفتی قوی نے مجھے چھونے کی کوشش کی‘ بی بی سی کی خاتون رپورٹر کا الزام
ملتان+ لندن (بی بی سی اردو ڈاٹ کام) بی بی سی کی خاتون رپورٹر نے مفتی قوی پر الزام لگایا ہے کہ قندیل بلوچ کے حوالے سے گفتگو کی لیکن ایک بات جس نے مجھے خود حیران کیا جب مفتی عبدالقوی نے مجھے چھونے کی کوشش کی۔ میں نے مفتی عبدالقوی سے کہا مجھے نماز پڑھنی ہے تو انہوں نے مجھے میرے نام کا مطلب بتانا شروع کردیا اور اسکے بعد کیمرے کے سامنے میرے دونوں گالوں سے اپنی انگلیاں مَس کیں۔ میں سمجھتی ہوں وہ اس عمل کی کوئی توجہیہ پیش نہیں کرسکتے۔ میں قندیل کیس کی تفتیش کرنے والی خاتون پولیس آفیسر عطیہ جعفری سے ملی تو میں نے انہیں بھی عبدالقوی سے ملاقات کے بارے میں بتایا۔ پولیس کو قندیل کے بھائی اور مفتی عبدالقوی کے درمیان تعلق اور رابطے کا ثبوت نہیں ملا تاہم پولیس آفیسر عطیہ جعفری کا خیال ہے غیرت کی بات ہوتی تو بھائی پہلے ہی بہن کو مار دیتے۔ آخر 20 جون کے بعد ہی ایسا کیوں ہوا۔