نواز شریف قرضوں پر عالمی اداروں کو سود نہ دینے کا اعلان کریں: حافظ سعید

نواز شریف قرضوں پر عالمی اداروں کو سود نہ دینے کا اعلان کریں: حافظ سعید

ملتان (نوائے وقت رپورٹ) جماعت الدعوة کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے حوالے سے ہمیشہ الزام تراشیاں کرتا رہا ہے۔ قوم کو بتایا جائے امریکہ سے ڈرون حملوں کا معاہدہ کس نے کیا۔ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک پر انحصار ختم کر کے ہی ملک میں خوشحالی آ سکتی ہے۔ ملتان میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا حکومت بھارت سے دوستی کے بدلے بجلی نہ لے اور 62ڈیم تعمیر کر کے پاکستان کیلئے پانی کا چھینا گیا حق مانگے۔ دفاع پاکستان کونسل کی مختلف جماعتوں سے بات چیت چل رہی ہے۔ اس کونسل کا دائرہ کار بڑھانے کے بارے میں سوچا جائیگا۔ نواز شریف فوری طور پر عالمی مالیاتی اداروں سے اب تک لئے گئے قرضوں پر سود نہ دینے کا فوراً اعلان کرے، صرف اصل رقم واپس کی جائے۔