ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانا اولین فرض ہے

ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانا اولین فرض ہے

ملتان (خاتون رپورٹر) واسا ملتان کی غازی یونین (سی بی اے) کے زیراہتمام گزشتہ روز واسا ہیڈ آفس میں کارکنوں میں چار موٹرسائیکل بذریعہ قرعہ اندازی دئیے گئے۔ اس موقع پر غازی یونین کے وحید رجوانہ اورعمر حیات نے خطاب کرتے ہوئے کہا ورکرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانا ہمارا فرض ہے۔ ہم پرامن سیاست کے حامی ہیں مگر چند شرپسند عناصر ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے ڈی سی او ملتان سے مطالبہ کیا کہ غنڈہ عناصر کےخلاف کارروائی کی جائے۔ قرعہ اندازی ڈائریکٹر رانا محمد طفیل ڈائریکٹر نسیم اختر چانڈیو ہدایت اﷲ خان اورمقداد حسین صدیقی نے کی۔ موٹر سائیکل پانے والوں میں کلرک ملک بشیر‘ ڈرائیور دا¶داقبال‘ محمد عابد سیورمین اوراکرم شاہد کلرک کے نام شامل ہیں۔ تقریب میں واسا کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔