ماہ رمضان صبروتحمل اور بھائی چارہ کا درس دیتا ہے

ماہ رمضان صبروتحمل اور بھائی چارہ کا درس دیتا ہے

بستی ملوک ( نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) حلقہ 203 پی پی کے نومنتخب ایم پی اے رانا طاہر شبیر نے کہا کہ ماہ رمضان صبر و تحمل اور بھائی چارہ کا درس دیتا ہے۔ میاں محمد نواز شریف اور میاںمحمد شہباز شریف کی قیادت میں ہی ملکی ترقی ممکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حلقے کی تمام محرومیوں کو جلد از جلد ختم کریں گے۔ اس موقع پر ضلعی جوائنٹ سیکرٹری رانا لیاقت علی‘ چودھری محمدارشد‘ حاجی اسلم‘ را¶ امجد علی‘ تنویر وارث‘ رانا جنگ شیر‘ بشارت علی نقوی‘ کپتان ذوالفقار علی اور دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔