رمضان بازار کبیروالا کے یوٹیلٹی سٹورکے سٹال سے مضر صحت آٹے کو ہٹانے کا حکم

رمضان بازار کبیروالا کے یوٹیلٹی سٹورکے سٹال سے مضر صحت آٹے کو ہٹانے کا حکم

کبیروالا(نامہ نگار) ضلعی فوکل پرسن نشاط احمد خان ڈاہانے گزشتہ روز چوک ٹاﺅن ہال کبیروالا میں رمضان بازار میں لگائے گئے مختلف سٹالوں کا معائنہ کرتے ہوئے فراہم کردہ اشیاءکی مقداراور معیار کو خصوصی طور پر چیک کیا ،انہوں نے سبزیوں کی کوالٹی کو بہتر قرار دیتے ہوئے سراہا جبکہ یوٹیلٹی سٹور کے سٹال پر رحمت فلور ملز کے فراہم کردہ ”آٹے “ کو دیگر فلور ملز کے فراہم کردہ آٹے کے مقابلے میں غیر معیاری قرار دیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا مہر خالد سے کہا کہ مذکورہ آٹا حفظاں صحت کے اصولوں کے پر پورا نہیں اترتا ،لہذا اسے رمضان بازار سے ہٹایا جائے یا پھر آٹے فراہم کرنے والی فلور ملز کو اس کا معیار بہتر بنانے کا پابند کیا جائے ۔اس موقع پر ضلعی فوکل پرسن اور ممبر پنجاب اسمبلی نشاط احمد خان ڈاہا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان بازاروں میں کم نرخوں پر اشیائے ضرورت کی دستیابی کا ہرگز ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ عوام کو غیر معیاری چیزیں فراہم کی جائیں،معیار اور مقدار کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا مہر خالد ،ٹی ایم او اظہر خان ،ایڈمنسٹریٹر مہر شمشیر علی ،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی عدنان شیراز،پولیس افسر چوہدری ذوالفقار علی ،زراعت آفیسر چوہدری محمد شفیع ،محمد صفدر پٹواری سمیت دیگر محکموں کے نمائندگان بھی موجود تھے ۔
نشاط احمد خان ڈاہا