رمضان بازاروں میں شہریوں کو ریلیف ملے گا: سلطانہ شاہین

رمضان بازاروں میں شہریوں  کو ریلیف ملے گا: سلطانہ شاہین

ملتان (خاتون رپورٹر) رمضان بازاروں میں مضر صحت اور مہنگے داموں اشیائے خوردونوش کی عوامی شکایات پر رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین‘ اے سی سٹی سعدیہ مہر اور لیگی کارکن روبینہ شاہین نے گزشتہر وز شمس آباد میں قائم رمضان بازار کا دورہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے رمضان بازاروں میں اشیائے خوردونوش چیک کی اور آنے والے شہریوں سے ان کے مسائل پوچھے۔ اس موقع پر سلطانہ شاہین نے شہریوں کویقین دہانی کرائی کہ رمضان بازاروں میں شہریوں کو پنجاب حکومت کی جانب سے دی گئی دو ارب روپے کی سبسڈی کے تحت ریلیف ملے گا۔