جامعہ زکریا کے شعبہ کے چیئرمینوں کو کوائف پراسپکٹس کمیٹی کے حوالے کرنے کی ہدایت

جامعہ زکریا کے شعبہ کے چیئرمینوں کو کوائف پراسپکٹس کمیٹی کے حوالے کرنے کی ہدایت

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان چیئرمین ڈینز کمیٹی کا اجلاس وائس چانسلر ڈاکٹر خواجہ علقمہ کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں وائس چانسلر نے تمام شعبہ جات کے چیئرمین حضرات کو پراسپکٹس کی تیاری کے حوالے سے جلد از جلد کوائف پراسپکٹس کمیٹی کے حوالے کرنے کی ہدایات جاری کیں تاکہ بروقت پراسپکٹس کی تیاری اور چھپائی کے عمل کو مکمل کیا جا سکے۔ وائس چانسلر نے بوائز و گرلز ہاسٹلز کے وارڈنز حضرات کو ہدایت کی کہ وہ نئی کلاسوں کاآغاز سے قبل ہاسٹلوں کی صفائی ستھرائی اور تزئین و آرائش کا بندوبست کریں اور جو طلبہ امتحان دے چکے ہیں ان سے رہائشی کمرے بھی خالی کرائے جائیں۔ وائس چانسلر نے اجلاس میں بتایا کہ علماءکرام سے یونیورسٹی کے تعلقات مضبوط رکھنے کے پیش نظر حال ہی میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں جید علماءکرام نے شرکت کی تھی اور یونیورسٹی اس سلسلہ کو جاری کھے گی۔ اجلاس میں چیئرمین و ڈین حضرات نے بھی اپنی تجاویز دیں۔
خواجہ علقمہ