اے سی کہروڑ پکا کا چھاپہ‘ ہوٹل مالک اور 16روزہ خور گرفتار

اے سی کہروڑ پکا کا چھاپہ‘ ہوٹل مالک اور 16روزہ خور گرفتار

کہروڑپکا( خبر نگار)اسسٹنٹ کمشنر کہروڑپکا کو اطلاع ملی کہ ڈیڑھ درجن کے قریب روزہ خور میلسی چوک میں قائم جیلانی ہوٹل پر کھانا کھا رہے ہیں اسسٹنٹ کمشنر نے مقامی پولیس کے ہمراہ چھاپہ مار کر ہوٹل مالک شبیر جیلانی اور 16روزہ خوروں ندیم ،اللہ رکھا ،بلال ،شریف ،اکبر ،عزیز ،حسنین ،اللہ ڈتہ ،ریاض ،ظفر اقبال ،مقبول احمد ،رمضان ،احمد یار ،اللہ وسایا ،ظہور ،فاروق کو گرفتار کر کے تھانہ صدر کہروڑپکا کی حوالات میں بند کرواکر دو مقدما ت درج کرلئے ۔جیلانی ہوٹل کے مالک شبیر جیلانی کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ یہ ہوٹل کی آڑ میں قبحہ خانہ چلاتا ہے اور با قاعدہ پولیس کو منتھلی دیتا ہے ۔پولیس نے شبیر جیلانی کو کمرے میں بٹھا رکھا تھا صحافیوں کے پہنچنے پر فوری حوالات میں منتقل کر دیا گیا ۔جو کہ حوالات میں کھڑا ہو کر بڑھکیں مارنے لگا کہ میں اسسٹنٹ کمشنر کا تبادلہ کروادوں گا ۔دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر عبدالستار خان نے کہا کہ ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں شہر اور گرد و نواح میں کوئی ہوٹل نہیں چلنے دوں گا ۔بلا امتیاز کاروائی ہو گی ۔دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیںہوں ۔