آرٹس کونسل کے نزدیک تیسری بار سڑک بیٹھ گئی‘ ٹریفک معطل

آرٹس کونسل کے نزدیک تیسری بار سڑک بیٹھ گئی‘ ٹریفک معطل

ملتان (خاتون رپورٹر) شہرکی اہم سڑک ایم ڈی اے روڈ نزد ملتان آرٹس کونسل پر تیسری بار سڑک بیٹھنے سے ٹریفک مسائل پیدا ہورہے ہیں اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ سڑک پر سامان رکھ کرہمیں مطمئن کردیا گیا ہے جبکہ کام ہوتا نظرنہیں آرہا اس سلسلے میں واسا حکام کا کہنا ہے کہ کرا¶ن فیلئر 17 فٹ گہرائی میں ہوا ہے سڑک کا میٹریل سیورلائن میں جانے سے اورلوڈشیڈنگ کے باعث مسائل پیش آرہے ہیں سیورلائن مکمل بند ہونے اور دن کے وقت پانی کا بہا¶ زیادہ ہونے سے سیوریج لائن مرمت کرنے میں دشواری کا سامنا ہے تاہم دو تین روز تک سیوریج لائن مرمت کردی جائے گی۔