مفتی عبدالقوی کی حج درخواستوں کے حوالے سے دائر رٹ کی سماعت آ ج ہو گی
ملتان (سپیشل رپورٹر)مذہبی رہنما مفتی عبدالقوی کی جانب سے حج درخواستوں کے حوالے سے دائر رٹ درخواست کو سماعت کے لئے منظور کر لیا گیا ہے مذکورہ رٹ درخواست کی سماعت آج لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں ہو گی رٹ درخواست کی سماعت لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے مسٹر جسٹس عابد عزیز شیخ کرینگے ۔