ملتان میں سیوریج اور صفائی کے مسائل ٹھوس بنیادوں پر حل کئے جائیں: گورنر
ملتان( سپیشل رپورٹر )گورنر پنجا ب ملک محمد رفیق رجو انہ نے کہا ہے کہ جنوبی پنجا ب کو جد ید سہو لیا ت سے آ را ستہ کر نے کیلئے پنجا ب حکو مت انقلا بی اقداما ت کررہی ہے تا کہ عوا م کا معیا ر زند گی بہتر ہو سکے ۔افسرا ن عوامی فلا حی منصوبوں کی جلد تکمیل اور اعلیٰ تعمیر اتی معیا ر کو یقینی بنا ئیں ۔یہ با ت انہو ںنے سر کٹ ہا ئوس ملتا ن میں مختلف ترقیا تی منصو بو ں پرپیشر فت کے جا ئز ہ کے حوا لہ سے منعقد ہ اجلاس سے خطا ب کر تے ہوئے کہی ۔اجلاس میں کمشنر ملتا ن ڈو یژ ن بلا ل احمد بٹ ،ڈپٹی کمشنر نادر چٹھہ ،سی پی او ملتا ن سر فر از فلکی ،ایم پی اے حاجی احسان الد ین قر یشی ،ایم پی اے محمد علی کھو کھر، ڈپٹی میئر سعید انصا ر ی، ملک آ صف رفیق رجوا نہ اور ملک اعجا ز رجو انہ شر یک تھے ۔اجلاس سے خطا ب کر تے ہو ئے گورنر پنجا ب ملک محمد رفیق رجوا نہ کہا کہ ملتان کو جنو بی پنجا ب میں ایک خا ص مقا م حا صل ہے اور خادم اعلیٰ پنجاب کی کو شش ہے کہ ملتا ن شہر کی بڑھتی ہو ئی آ با دی کی ضروریات کو پورا کر نے کیلئے جدید تقا ضو ں سے ہم آ ہنگ منصوبے مکمل کئے جا ئیں ۔گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجو انہ نے کہا کہ شہر میں سیو ریج اور صفائی کے حوا لہ سے درپیش مسائل کو ٹھو س بنیا دو ں پر حل کیا جا ئے ۔ دریں اثناء قومی یکجہتی کونسل پاکستان کے وفد نے چیئرمین پیر عامر محمود نقشبندی کی قیادت میں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے ملاقات کی وفد کے شرکاء نے ختم نبوت کے معاملے پر بات کی اور تمام شکوک و شبہات دور کرنے اور حکومت وقت کو ختم نبوت پر ٹھوس اقدامات کرنے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے موثر کردار ادا کرنے کا کہا ان مطالبات پر گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت پر ہر مسلمان کا مکمل ایمان ہے اور اس کسی قسم کی کمزوری برداشت نہیں کی جا سکتی۔ دریں اثناء ڈویژنل چیئرمین کیمسٹ ایسوسی ایشن ملتان محمد اختر بٹ کی قیادت میں ایک وفد کی گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے سرکٹ ہاؤس میں ملاقات جس میں ڈرگ ایکٹ 2017 اور ہیلتھ کیئر کمشن کے بارے میں شدید تحفظات کا اظہار کیا گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ آپ کے مطالبات جائز ہیں جن کے لئے میں نے پہلے بھی بہت کام کیا اور اب بھی پہلی فرصت میں آپ کا مسئلہ اور تحفظات دور کروانے کی بھرپور کوشش کروں گا۔ یونائیٹڈ ڈاکٹر فرنٹ ملتان چیپٹر کے صدر ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر کی زیر صدارت بھی ایک وفد نے گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ سے سرکٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں انہیں ڈاکٹر کمیونٹی کو تدریسی عمل و ملازمتوں میں درپیش مسائل کے حل کے لئے درخواست پیش کی ۔ گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے وفد کی سپیشل پے پیکج سمیت تمام مطالبات کے حل کی یقین دہانی کرائی وفد میں ڈاکٹر عمران رفیق‘ ڈاکٹر وقار نیازی‘ ڈاکٹر شیخ عبدالخالق‘ ڈاکٹر نوید بزدار دیگر شعبوں سے وابستہ ڈاکٹروں نے شرکت کی۔ قبل ازیں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ کہ این پی او کا دائرہ کار دیگر علاقوں میں بڑھانے کے لئے وفاقی حکومت سے بات کروں گا یہ بات انہوں نے نیشنل پراڈ کٹوتی آرگنائزیشن ملتان کے ریجنل انچارج علی احسن سے سرکٹ ہاؤس میں ملاقات کے موقع پر کہی علی احسن نے انہیں این پی او کی سرگرمیوں خدمات اور پیداوار بڑھانے کے لئے اقدامات بارے انہیں بریفنگ دی۔ گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ ملک غلام فرید کمبوہ ممبر ریٹائرڈ (جوڈیشل) ریونیو بورڈ پنجاب کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کے چھوٹے بھائی ملک ظہور احمد کمبوہ کی وفات پر گہرے دکھ غم اور رنج کا اظہار کیا انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطاء فرمائے اس موقع پر ملک آصف رفیق رجوانہ ملک غلام فرید ملک محمد نواز ملک محمد اسلم اور ملک علی جان علی رضا بھی موجود تھے۔