ملتان میں بھی زہریلی شراب سے2افراد ہلاک
ملتان (کرائم رپورٹر) پولیس کی سرپرستی میں شہر میں زہریلی شراب کا دھندہ جاری ہے دو روز کے دوران زہریلی شراب پینے سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں زہریلی شراب کی تیاری و خرید و فروخت کا انکشاف ہوا ہے زہریلی شراب کے استعمال سے گزشتہ دو دنوں میں دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ جمعہ کے روز رضا آباد کا رہائشی مجاہد حسین زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہو گیا تھا جبکہ گزشتہ روز شیر شاہ کا رہائشی شاہنواز زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہوا‘ دو افراد کی زہریلی شراب سے ہلاکت پولیس کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
شراب ہلاکتیں