ٹبہ سلطان پور ‘ دکان میں سوئے دکاندار کی آگ سے ہلاکت‘لواحقین کی نشاندہی پر مشتبہ شخص گرفتار
ٹبہ سلطان پور (خبرنگار) ٹبہ سلطان پور کی نواحی بستی پکی کھوئی کے 25 سالہ نوجوان کی ہلاکت نامعلوم افراد نے دکان کے روشن دان سے دکان میں آگ لگا دی تفصیل کے مطابق پکی کھوئی کا عدنان بلال ولد سلیمان ارائیں گزشتہ دنوں پکی کھوئی پر واقع اپنی دکان میں سویا ہوا تھا کہ رات کی تاریکی میں نامعلوم افراد نے دکان میں آگ لگا دی جس سے عدنان بلال بری طرح جھلس گیا تھا جسے تشویشناک حالت کے پیش نظر نشتر ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا تھا تاہم پولیس نے لواحقین کی نشاندہی پر غلام عباس نامی شخص کو گرفتار کیا ہوا ہے جبکہ اصل قاتل کے بارے میں ابھی مکمل معلومات حاصل نہیں ہو سکیں۔
گرفتار