کہروڑپکا: اہلکار پر تشدد کیخلاف بلدیہ عملہ کا کونسلرز اور ریڑھی بانوں کیخلاف احتجاجی دھرنا
کہروڑپکا(خبرنگار)بلدیہ کے عملہ کا کونسلرز اور ریڑھی بانوں کے خلاف احتجاجی دھرنادفاتر کی تالا بندی معافی مانگنے تک جاری رہے گی۔بلدیہ اہلکار،کونسلرشیخ اصغر کے تشدد اور گالم گلوچ کے خلاف احتجاج کیا گیا ہے چیف آفیسرپرویز اختر گجر گذشتہ روز بلدیہ کے تمام ملازمین نے چیئرمین بلدیہ ملک قاسم جوئیہ اور چیف آفیسر پرویز اختر گجر کے دفاتر کے سامنے دریاں بچھاکراحتجاجی دھرنا دیا اور تمام دفاتر جنرل برانچ اکاﺅنٹس برانچ سروسز برانچ ٹیکس برانچ سینٹری برانچ کے ساتھ ساتھ چیف آفیسر اور چیئرمین کے دفاترکو بھی تالے لگادیئے گئے۔احتجاج میں اسسٹنٹ کمشنر چوہدر ی ارشد اور چیر مین ملک قاسم بھی شریک تھے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز وارڈکونسلر شیخ اصغر نے نائب قاصد زاہد حسین کو تھپڑ مارا اور غلیظ گالیاں دیں وجہ یہ تھی کہ چیرمین ملک قاسم کے احکامات پر تجاوزات کی حامل ریڑھیاں پکڑ کر بند کی تھیں اسی دوران ریڑھی بانوں نے بھی بدتمیزی کی اور دھمکیاں دیں عملہ کامطالبہ ہے کہ جب تک کونسلر شیخ اصغر باقاعدہ معافی نہیں مانگے گا اس وقت تک یہ دھرنا اور تالہ بندی جاری رہے گی اوردیگر تمام کام بھی بند کردیئے جائیں گے چیف سینٹری انسپکٹر رانا طارق نے کہا کہ اگر معافی نہ مانگی گئی تو عملہ صفائی بھی کام چھوڑ دے گا اس سلسلے میں چیف آفیسر پرویز اختر گجر کا کہناہے کہ ریڑھی والوں نے ہمیشہ سے عملہ کے ساتھ غنڈہ گردی اوربدتمیزی کا وطیرہ اپنایاہوا ہے اور شہر کی خوبصورتی کو بگاڑدیا ہے عملہ کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے مذاکرات کی کوشش کررہے ہیں۔
احتجاجی دھرنا