ہاﺅس رینٹ الاﺅنس میں کمی کیخلاف اساتذہ کا احتجاج

ہاﺅس رینٹ الاﺅنس میں کمی کیخلاف اساتذہ کا احتجاج

میاںچنوں( نامہ نگا ر )ورکرز بورڈ کی جانب سے ورکرز ویلفیئر سکول کے سٹاف کو ہاﺅس رینٹ کی مد میں دیئے جانے والا الاﺅنس سو فیصد میں سے 80فیصد ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن جار ی کرنے پر میاں چنوں میں ورکرز ویلفیئر سکول کی فی میل ،میل ٹیچرز و دیگر نے سکول گیٹ کے باہربازوئں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اور کتبے اٹھا کر احتجا ج کیا،ٹیچرز نے احتجاج کے دوارن بتایا کہ یہ نا انصافی ہے ،مہنگائی کے اس دور میں ہم پہلے بہت مشکل سے گزارا کرتے ہیں،اوپر سے ورکرز بورڈ کی جانب سے یہ ظالمانہ فیصلہ ہمارے لئے کسی قیامت سے کم نہیں ہے ،اگر ورکرز بورڈ کی جانب سے یہ ظالمانہ فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو ہم اپنے احتجاج کا دائرہ وسیع کردیں گے۔