ن لیگ اور پی ٹی آئی کے رہنما ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں: شیخ غیاث

ن لیگ اور پی ٹی آئی کے رہنما ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں: شیخ غیاث

ملتان ( سپیشل رپورٹر) پیپلز لائرز فورم جنوبی پنجاب کے سکیرٹری جنرل شیخ غیاث الحق نے کہا کہ صوبائی الیکشن کمشن نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا کہ کوئی پبلک آفس ہولڈر‘ ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کا الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد حلقہ پی پی 196 میں دورہ نہ کر سکتے ہیں اور نہ ہی انتخابی مہم میں حصہ لے سکتے ہیں۔ اس نوٹیفکیشن میں ترمیم کےلئے مخدوم شاہ محمود قریشی نے الیکشن کمشن میںدرخواست دی کہ انہیں اس نوٹیفکیشن پر اعتراض ہے اور وہ اسے چیلنج کر رہے ہیں مگر الیکشن کمشن نے اپنا نوٹیفکیشن برقرار رکھا اب ایم این اے شاہ محمود قریشی اور ایم پی اے ظہیر الدین علیزئی نے حلقہ پی پی 198 میں انتخابی مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایل ایف نے ڈی سی او ایک درخواست دی ہے جس میں پی ٹی آئی کے 15 مئی کے جلسہ کو منسوخ کرانے کی استدعا کی گئی ہے۔اسی طرح جلسہ کے ا نعقاد کی صورت میں ایم این اے عمران خان‘شاہ محمود قریشی‘ ظہیر الدین علیزئی کو جلسہ میں ضمنی الیکشن سے متعلق تھا۔ اب اسے روکا جائے۔ اس درخواست کو انہوں نے الیکشن کو بھجوا دیا ہے ۔ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے ممبران اسمبلی اور سینیٹرز ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں۔ الیکشن کمشن اور ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔