ملتان میں مسلم لیگ ن کا جلسہ نئی تاریخ رقم کرے گا

ملتان میں مسلم لیگ ن کا جلسہ نئی تاریخ رقم کرے گا

ملتان ( سپیشل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع ملتان کا اجلاس بسلسلہ جلسہ عام رہائشگاہ شیخ اطہر ممتاز منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت محمد بلال بٹ نے کی جبکہ مہمان خصوصی شیخ اطہر ممتاز تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد بلال بٹ نے کہاکہ ملان میں مسلم لیگ ن کا جلسہ ایک نئی تاریخ رقم کرے گا اور پورے ضلع ملتان‘ جلال پور‘ شجاع آباد سے قافلوں کی صورت میں مسلم لیگ ن کے شیر شرکت کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف کی قیادت مںی پاکستان ایشیئن ٹائیگر بنے گا۔ تحریک انصاف کا پروپیگنڈہ عوام کے دلوں سے مسلم لیگ اور نواز شریف کی محنت کو ختم نہیں کر سکتا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ ابوممتاز نے یہ کہا کہ جلسہ عام کو کامیاب بنانے کےلئے ہنگامی سطح پر بھوپور تیاری کی جا ئے۔