سیرانی محلہ دھنوٹ کا خراب ٹرانسفارمر تبدیل نہ ہونے پر مکینوں کاا حتجاج

سیرانی محلہ دھنوٹ کا خراب ٹرانسفارمر تبدیل نہ ہونے پر مکینوں کاا حتجاج

دھنوٹ (نامہ نگار) سیرانی محلہ دھنوٹ کا ٹرانسفارمر جو ایک ہفتہ قبل جل گیا تھا ،ابھی تک تبدیل نہ ہو سکا ،جسکی وجہ سے محلہ سیرانی کے مکین شدید مشکلات میں مبتلا،بجلی نہ ہونیکے باعث انسان اور جانور پانی کی بوند بوند کو ترس گئے،محلے دارعبدالقیوم قریشی، ڈاکٹر عبدالخالق،اے ڈی انجم،ملک سعید کھرل،عاشق حسین زرگر،اللہ دادفریدی ،غلام یاسر گولڈاور رازق بخش کھوکھر سمیت دیگر نے واپڈا حکام کےخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر 24گھنٹوں کے اندر ٹرانسفارمر مرمت یا تبدیل نہ ہوا تو ہم راست اقدام کرنے پر مجبور ہونگے،جبکہ اہل محلہ نے آج سعیدچوک میں احتجاجی دھرنے کا بھی اعلان کیا ہے ۔