سماجی تنظیموں کا سانحہ کراچی پر اظہار افسوس ، ریلی بھی نکالی

سماجی تنظیموں کا سانحہ کراچی پر اظہار افسوس ، ریلی بھی نکالی

ملتان ( لیڈی رپورٹر ) صوبہ پنجاب میں قائم 70 سے زائد سماجی تنظیموں پر مشتمل امید جوان پیس نیٹ ورک نے سانحہ کراچی جس میں 45 سے زائد بے گناہ اور معصوم اسماعیلی کمیونٹی کے ممبران کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی جس کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت وقت اور ذمہ داروں سے اس دہشت گرد کارروائی میں ملوث ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ، شرکاءریلی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسماعیلی فطری طور پر امن اور محب وطن پاکستانی ہیں جن کی ملکی تعمیر و ترقی میں خدمات کو جھٹلایا نہیں جا سکتا ۔ اب جبکہ ملک میں دہشت گرد کے خالف ضرب عضب اور کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سکیورٹی ادارے ایک منظم کارروائی میں مصروف ہیں اور کراچی میں امن کی امید پیدا ہونے کو تھی مگر دہشت گردی اور فرقہ واریت نے اسے ناکام بنانے کی کوشش کی ۔ ان حالات میں امید جوان پیش نیٹ ورک اور سول سوسائٹی کے دیگر اداروں نے وفاقی اور سندھ حکومت سے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
ریلی