ساﺅتھ پنجاب جرنلسٹ کنونشن کا انعقاداور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کی تقریب

ساﺅتھ پنجاب جرنلسٹ کنونشن کا انعقاداور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کی تقریب

جہانیاں(نمائندہ نوائے وقت)گزشتہ روز ملتان پریس کلب ملتان میں ساﺅتھ پنجاب جرنلسٹ کنونشن اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اور ینگ جرنلسٹ آرگنائزیشن ضلع خانیوال کی تقریب حلف برداری کا انعقاد ہوا جس میں ساﺅتھ پنجاب سمیت اپر پنجاب سے بھی صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔جبار مفتی نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے جو کام میں نے اکیس برس قبل شروع کیا تھا اس کا نظریہ آج بھی زندہ ہے ۔ملتان پریس کلب کے صدر اشفاق احمد نے کہا کہ شعبہ صحافت میں کالی بھیڑیں شامل ہو گئیں ہیں جن کی سرکوبی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیا جائیں گے۔وائے جے او کے مرکزی صدر رانا منور نے کہا کہ ہم اس پلیٹ فارم سے صحافیوں کے کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔ضلع خانیوال کے صدر راﺅ خلیق احمد نے شرکا سے خطاب میں کہا کہ اخباروں اور چینلز کے لیے ساٹھ فیصد پروڈکشن تحصیل لیول کے رپورٹرز دیتے ہیںاور انہیں ہمیشہ نظر انداز کیا جاتا ہے ۔سرپرست اعلیٰ حاجی عبدالطیف انور،چیئرمین میاں عبدالوحید عمرانہ،وائس چیئرمین ماجداسلم،صدر راﺅ خلیق احمد،جنرل سیکرٹری سیف الرحمن منتخب ہوئے جبکہ تحصیل سطح پر کبیروالہ سے عبدالستار انجم،میاں چنوں سے ڈاکٹر ڈاکٹر طاہر جاوید اور جہانیاں سے ملک ریاض میتلا صدر اور سید مہدی شاہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ۔
جرنلسٹ کنونشن