تحریک انصاف کے امیدوار کی کامیابی کیلئے کارکن کردار ادا کریں: شاہ محمود

تحریک انصاف کے امیدوار کی کامیابی کیلئے کارکن کردار ادا کریں: شاہ محمود

ملتان (جنرل رپورٹر) حلقہ یو سی 36 چاہ بوہڑ والا میں چودھری محمود علی کی رہائش گاہ پر ایک جلسہ منعقد ہوا۔ جلسہ میں مخدوم شاہ محمود قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی پی 196 کے تحریک انصاف کے امیدوار رانا جبار کو جتوانے کیلئے تمام ورکرز بھرپور کوشش کریں تاکہ تحریک انصاف کا مورال بلند ہو سکے اور عمران خان کے جلسہ میں تمام کارکن شامل ہوں تاکہ عمران خان جلسہ میں آ کر یہ محسوس کریں کہ ملتان تحریک انصاف کا گڑھ ہے۔ سعید قریشی، میاں سلیمان قریشی اور چودھری محمود علی نے کہا کہ ہم رانا جبار کو جتوانے کیلئے سرگرم ہیں اور عمران خان کا جلسہ کامیاب ہوگا۔ ملک عامر اعوان، شیخ فیصل عزیز، سلیم بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم چودھری محمود علی کی قیادت میں جلسے میں بھرپور شرکت کریں گے۔
شاہ محمود